انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں ذبیحہ کی اجازت دینے کا مطالبہ

یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے رمضان میں آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس  میں بتایا گیا کہ یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصیٰ میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

واضح رہے کہکچھ عرصہ قبل اسرائیل کا انتہاپسند وزیر سیکورٹی اتمار بن گویربھی تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا تھا۔ مسلمان ممالک نے اسرائیلی وزیر کی حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button