بڑی خبر: اب فیس بک کے صارفین بھی پیسے کما سکیں گے

معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی ’’مارک زکربرگ‘‘ نے بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متاثر ہو کر اپنے صارفین کے لیے پیسہ کمانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹا کمپنی کے سربراہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ انسٹا گرام اور فیس بک پر کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سمیت مونیٹائیزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہے ہیں۔

زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی کمپنی تخلیق کاروں کے لیے پیسے کمانے کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جس سے لوگ پیسے کمانا شروع کریں گے۔ فیس بک بانی نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ انہیں فیس بک اور انسٹا گرام پر بیک وقت مونیٹائیزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔

زکر برگ کے مطابق ریلز کے ذریعے پیسے کمانے کا آغاز فوری طور پر امریکا سے کیا جا رہا ہے۔ وہاں کے صارفین جن کی مختصر ویڈیوز کو ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور جنہوں نے صرف کچھ ہی ویڈیوز بنائی ہیں، وہ بھی مونیٹائیزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں فیس بک بانی نے متعدد دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس سے کانٹینٹ کریئٹرز مستقبل میں پیسے کما سکیں گے، فیس بک پر کانٹنیٹ کریئٹرز کو ریلز کے علاوہ لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ پر بھی پیسے دینا شروع کیے جائیں گے۔

کریئٹر مارکیٹ پلیس فیچر کے تحت فیس بک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس میں کاروباری ادارے اور کانٹینٹ کیریئٹرز ایک دوسرے سے شراکت داری یعنی پیسوں کے عوض پروموشنل ویڈیوز کے حوالے سے معاملات طے کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت انسٹاگرام کاروباری حضرات کو مشہور کانٹنیٹ کریئٹرز ریکمنڈ کرے گا جب کہ کانٹینٹ کریئٹرز کو اداروں کی سجیشن دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button