بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، ذمہ دار کون تھا؟

بھارت میں گزشتہ روز ہونے والا خوفناک ٹرین حادثہ 288 افراد کی جان لے گیا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غفلت کس کی تھی اور حادثے کا ذمہ دار کون ہے ؟

گزشتہ روز بھارتی ریاست اڑیسہ میں دو مسافر ٹرینیں ایک ٹریک پر آکر آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد مسافر بوگیاں دوسرے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی پر چڑھ گئیں، خوفناک تصادم میں 288 افراد ہلاک اور 900 افراد زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق کورومنڈل ایکسپریس کلکتہ سے چنئی جا رہی تھی، واقعے کے بعد ریاست اڑیسہ میں سوگ کا سماں ہے ،حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حکام سے حادثے کی تفصیلات معلوم کیں، بعد ازاں انہوں نے اسپتالوں میں جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

Related Articles

Back to top button