دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کو ترکی میں گرفتار کر لیاگیا

دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کو ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کےسینئر حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے افسران اور انٹیلی جنس نے ابو حسن الہاشمی القریشی کو گرفتار کیا ہے، ابو حسن کو ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا گیا جس میں وہ مقیم تھا۔ تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ابو حسن الہاشمی داعش کے پہلے لیڈر ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے، جس نے 2014 میں موصل میں نام نہاد ’خلافت‘ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں شام میں امریکی آپریشن کے دوران سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسن الہاشمی القریشی، جس کا اصل نام جمعہ عواد البدری ہے، نے داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔

Related Articles

Back to top button