شاہ سلمان نے بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیر اعظم مقرر کر دیا

سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

رپورٹس میں شاہی حکم نامے کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

Related Articles

Back to top button