لبنان میں مظاہرین مطالبات پرڈٹ گئے

لبنان میں مظاہرین اورحکومت کے درمیان معاملہ طے نہ پاسکا۔مظاہرین نے دارالحکومت بیروت میں خیمے لگاکر احتجاج کوطویل کردیا ہے۔مظاہرین ٹریفک کے نظام میں بھی خلل ڈالنے میں مصروف ہیں۔
مظاہرین نے صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مستردکرکے احتجاج کا سلسلہ بڑھا دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے صدرکی پیشکش عوام کی ضروریات کوپورا نہیں کرتی۔
بیروت میں بینک تعلیمی ادارے اورتجارتی مراکز بند رہے۔احتجاجی مظاہرین نے صدر مائیکل عون کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کوبھی مسترد کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے صدر کی پیشکش لوگوں کی ضروریات پورا نہیں کرتی اور ان کا خطاب لوگوں کی توقعات کے عین مطابق نہیں ہے۔
ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں لبنانی صدر مائیکل عون نے کہا کہ وہ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے حکومت کو غیرمستحکم کرکے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button