میگھن مارکل شاہی خاندان کو معاف کرنے کو کیوں تیار نہیں؟

لیڈی ڈیانا کی بہو ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے مستقبل قریب میں برطانوی شاہی خاندان سے تعلقات میں بہتری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انہیں دل سے معاف کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن یہ اتنا آسان نہیں۔ 41 سالہ میگھن مارکل نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے سچ میں بہت کوشش کی، لیکن اب شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات کی بحالی بالکل بھی ممکن نظر نہیں آتی۔ جب شہزادی سے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف ان کے پرائیویسی کیس کے متعلق پوچھا گیا تو میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ہیری نے مجھ سے کہا تھا کہ اس سارے عمل میں، اس نے اپنے والد کو کھو دیا ہے۔

میگھن کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ وہ بھی ویسا ہی محسوس کرے جیسا میں کرتی ہوں، مگر یہ ان کا فیصلہ ہے۔ انٹرویو کے دوران میگھن مارکل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتی ہے کہ انکے اور شاہی خاندان کے درمیان صلح کی گنجائش موجود ہے۔ اس پر میگھن نے کہا کہ ‘میرے خیال میں معاف کر دینا بہت اہم ہے لیکن ایسا کرنے کے لیے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے، معاف کر دینا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ میں نے سچ میں بہت کوشش کی خصوصاً یہ جانتے ہوئے کہ میں کچھ بھی کہہ سکتی ہوں، میگھن مارکل کا تقریباً ساڑھے چھ ہزار الفاظ پر مشتمل انٹرویو امریکی جریدے ’دی کٹ‘ میں شائع ہوا جس میں انہوں نے برطانیہ میں رہنے اور اپنے تین سالہ بیٹے آرچی کو ضرورت سے زیادہ میڈیا کوریج ملنے بارے بھی بات کی۔

شدید معاشی بحران کے شکارسری لنکا کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا

میگھن نے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وہ واپس انسٹاگرام پر آنے کا سوچ رہی ہیں، شہزادہ ہیری نے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اب وہ شاہی خاندان کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ جتنے لوگوں کو میں جانتا ہوں اب ہم اکٹھے کام نہیں کر سکتے، ان کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعی بہت عجیب ہے لیکن اب یہ قدرتی اور نارمل محسوس ہوتا ہے، 37 سالہ شہزادہ ہیری نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ان کے والد شہزادہ چارلس نے 2020 میں جوڑے کی جانب سے شاہی خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میری کالز لینا بند کر دی تھیں۔

یاد رہے کہ ایک معاہدے کے تحت جوڑے نے برطانوی شاہی اعزازات سے دستبرداری اختیار کر لی تھی تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار ہو سکیں اور کام کر سکیں۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں رہتے ہیں اور ان کی ایک سالہ بیٹی لیلی بیٹ بھی ہے۔ جوڑے نے برطانیہ چھوڑنے کے بعد نیٹ فلکس اور سپاٹی فائی جیسی میڈیا کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button