چینی صدرکی فوج کوتمام ترتوانائیاں جنگ پرمرکوزرکھنے کی ہدایت

چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو جنگ کی تیاری کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں لڑائی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی سے کہا ہے کہ وہ جنگ کی تیاریوں پر بھرپور توجہ دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں پارٹی کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ مدت حاصل کرنے والے شی جن پنگ نے کمانڈ سینٹر کا دورے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو جنگ کی تیاری کے لیے عسکری تربیت کو مزید بہتر کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ اپنی ساری توانائی لڑائی پر مرکوز کریں، لڑنے پر سخت محنت کریں اور جیتنے کی (اپنی) صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ ،” ان کے حوالے سے کہا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ فوج کو “قومی خودمختاری اور قومی سلامتی کا پختہ دفاع” کرنا چاہیے کیونکہ چین ایک “غیر مستحکم اور غیر یقینی” سیکیورٹی صورتحال میں ہے۔

Related Articles

Back to top button