ہیری اینڈ میگھن پر بنی دستاویزی فلم ریلیز کو تیار

برطانوی شاہی خاندان میں پڑنے والی دراڑ کے پس منظر میں شہزادہ ہیری اور میگھن پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم  ‘ہیری اینڈ میگھن‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کی شاہی خاندان سے علیحدگی کی وجوہات بتائی جائیں گی، لہٰذا دنیا بھر میں مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ شاہی جوڑا اپنے سابقہ خاندان کے دیگر افراد کے متعلق کیا انکشافات کرنے والا ہے۔

فلم کے نئے ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے لوگ ایک دوسرے بارے ’خبریں لیک‘ کرنے کی برائی میں مبتلا ہیں ہیں جوکہ ایک ’گندا کھیل‘ ہے۔ سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی سیریز کی پہلی تین اقساط 8 دسمبر کو دستیاب ہوں گی۔اس دوران اس بارے میں قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ یہ جوڑا برطانوی شاہی خاندانوں کے بارے میں کیا کہے گا۔ یاد رہے کہ دو سال قبل ہیری اور میگھن شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو چکے ہیں، انہوں نے خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے سے پہلے برطانوی بادشاہت پر سخت تنقید کی اور اس پر نسل پرستی کے الزامات لگائے جنہیں شاہی خاندان نے مسترد کیا تھا۔

شہزادہ ہیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اب خاندان کے باقی افراد کے ساتھ بمشکل بات چیت کرتے ہیں، خاص طور پر اپنے والد، بادشاہ چارلس اور بڑے بھائی ، شہزادہ ولیم جو کہ چارلس کے بعد شاہی تخت کے وارث ہیں۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے اس دستاویزی سیریز کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس ڈاکومینٹری سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملے، انہیں محبت ہوئی، دونوں نے شادی کی، بچے پیدا کیے اور ایک ایسی زندگی شروع کی جس میں مشترکہ اقدار اور ایک دوسرے کے عزائم کی حمایت کرنا شامل ہے۔

’ہیری اینڈ میگھن‘ نامی فلم 6 چھ حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی سیریز ہے جس میں جوڑے کی محبت کے ابتدائی ایام سے لے کر ان مسائل اور تنازعات تک کہ واقعات دکھائے گئے ہیں جن کے باعث انہیں شاہی خاندان سے مجبوراَ پیچھے ہٹنا پڑا۔سیریز میں اس فیملی اور دوستوں کے انٹرویوز شامل ہیں جنہوں نے اس سے پہلے جوڑے کے تعلقات کے بارے میں عوامی طور پر کبھی بات نہیں کی۔اس کے ساتھ ساتھ مورخین اور صحافیوں نے اس بات کا تجزیہ کیا ہے کہ کس طرح میڈیا نے ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان اور کامن ویلتھ کے ساتھ تعلقات کو متاثر کیا۔ ہیری اینڈ میگھن نامی سیریز دو حصوں میں پیش کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button