یوکرین کے 4شہروں کوضم کرنے پر امریکہ کی روس پر پابندیاں سخت

روس کے صدر ولادیمرپوٹن کی جانب سے یوکرین کے4 شہروں کواپنا حصہ قرار دینے پر امریکا نے روس پر پابندیاں مزید سخت کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند باغیوں نے یوکرین کے 4 شہروں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حال ہی میں روس نے ان شہروں میں الحاق سے متعلق ریفرنڈم کرایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر پوٹن نے ایک سرکاری تقریب میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کو روس کا حصہ قرار دیدیا اور یوکرین کے 15 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے خودمختار علاقوں پر دھونس اور دھمکی سے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ روس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کرکے پُر امن قوموں کی توہین کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس غیر قانونی اقدام کے جواب میں روس پر مزید تیزی سے سخت پابندیاں عائد کر رہا ہے جب کہ G7 اتحاد بھی کسی ایسے ملک پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا حامی ہے جو یوکرائنی علاقوں کے الحاق پر روس کی حمایت کرے گا۔

Related Articles

Back to top button