ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 19 کمسن طالبعلموں سمیت 21 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق 18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود اسکول میں چھپالیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button