اسلام آباد:افطار سے قبل پی ٹی آئی ،پی پی کارکنوں کا جھگڑا

وفاقی دارالحکومت میں افطار سے قبل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں جھگڑ پڑے۔کرسیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 مرکزمیں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کےدرمیان جھگڑا گراؤنڈ میں کرسیاں لگانے پر پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کیے جبکہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقعہ افطار سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ دونوں گروپوں کو تھانے طلب کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button