جرمنی ، اٹلی:ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں،4 افراد ہلاک،30 زخمی

جرمن ریاست باواریا اوراٹلی میں مسافر ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جرمنی میں ہونیوالے حادثے میں 4 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوگئےجبکہ اٹلی میں ہونیوالے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میونخ جارہی تھی اور اس میں زیادہ تر طلبہ سوار تھے ۔اطلاعات کے مطابق الپائن ریزورٹ کے قریب مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر یں جس کے نتیجے میں 4 مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا البتہ حادثے کے مقام پر ایمرجنسی سروسز آپریشن جاری ہے ، ریسکیو حکام کے مطابق مقامی اسپتال میں زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

دریں اثنا پولیس کا کہنا تھا اس بات کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ گرمیوں کی چھٹیاں منانے کیلئے جانے والے بہت سے طلبہ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں، تاہم ایسی اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے شہر ٹورن سے روم جانے والی تیز رفتار مسافر ٹرین کی ایک بوگی دارالحکومت کے قریب پہنچتے ہی پٹری سے اتر گئی۔تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Related Articles

Back to top button