فلپائن کےفوجی اور مسافر2 طیارے حادثے کا شکار،2 ہلاک

فلپائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نجی طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق فلپائن کے صوبے بتان میں فوجی طیارے نے تربیتی پرواز کے لیے ایئربیس سے اُران بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،فوجی طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں دو اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹین تشکیل دیدی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دوسری جانب کوایان ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک پرائیوٹ سیسا طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ طیارے کو سیرا میدر کے پہاڑی سلسلے سے گزرنا تھا۔ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا،مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا لیکن طیارہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا جسے دوبارہ کل صبح شروع کیا جائے گا۔ مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

Related Articles

Back to top button