اسرائیل کے شامی دارالحکومت حلب کے ایئر پورٹ پر فضائی حملے

اسرائیل کی ایئر فورس نے شام کے دارالحکومت حلب کے ایئر پورٹ پر فضائی حملے کردیئے، جن میں ایئر پورٹ کے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،حملے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ائیر پپورٹ کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے شام کے مغربی علاقہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے دوسری جانب سال کے آغاز میں دمشق ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے سے فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر تعطل کا شکار ہوگئی تھیں۔

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان

یاد رہے کہ شام 2011سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے اور اس دوران ملک کی فوجی تنصیبات سمیت بیشتر مقامات حملےکرچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button