ایلن مسک نے ٹوئیٹر کو 44 ارب ڈالر میں خرید لیا

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا، خریداری کے بعد ٹوئیٹر کا کنٹرول دنیا کے امیر ترین شخص کو منتقل ہو جائے گا۔

ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے، ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں، یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

ایلون مسک نے 2 ہفتے قبل ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے لئے 44 ارب ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، ابتدا میں ٹوئٹر بورڈ نے ایلن مسک کی پیشکش کومسترد کر دیا تھا تاہم اب اس کے شیئرہولڈرز سے معاہدے کی منظوری کے لئے ووٹنگ کا کہا جائے گا۔

ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہوگئے

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز کے ساتھ ٹوئٹر کو مزید بہتر بنائیں گے، آزادی اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیا د ہے، ٹوئٹر ایک ڈیجیٹل سکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل سے متعلق اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button