کینیڈا:ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج 10ویں روز میں داخل

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کا سرحد پار کرنے کے لیے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف احتجاج 10ویں روز میں داخل ہو گیا۔ کینیڈین ریاست اوٹاوہ میں دس روز سے جاری ٹرک ڈرائیورز کے غیر معمولی احتجاج کے باعث صورتحال خراب ہے اورٹرک ڈرائیورز نے شہر کا بیشتر حصہ بلاک کر رکھا ہے جس کے بعد ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

میئر کے مطابق ایمرجنسی ٹرک ڈرائیوز کے احتجاج سے نمٹنے میں مدد دے گی، یہ صورتحال شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ قرار دی گئی ہے۔ میئر اوٹاوہ نے گزشتہ روز ریاست کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا تھا اور کسی بھی بڑے فیصلے سے اجتناب برتنے کا کہا تھا، احتجاجی مظاہرین 29 جنوری کو پہلے اوٹاوہ پہنچے تھے۔

پارٹی سکینڈل، برطانوی وزیراعظم کے 4 قریبی ساتھی مستعفی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹرک ڈرائیورز امریکا اور کینیڈا کی سرحد پار کرنے کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button