نازیبا وائرل ویڈیو کےمعاملے پرچندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات سراپا احتجاج

بھارت کی چندی گڑھ یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے کے معاملے پر طالبات نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پرنسپل نے پولیس کو طلب کرلیا اور مرکزی درازے کو تالا لگادیا، مشتعل طالبات نے دروازے پر چڑھ کر یونیورسٹی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر پولیس نے پہنچ کر طالبات کو باہر نکال دیا۔

رپورٹس کے مطابق طالبات یہ مظاہرہ مبینہ طور پر یونیورسٹی میں بنائی گئی نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے پر کر رہی تھیں۔ پولیس نے طالبات کو ایف آئی آر درج کرنے اور ذمہ دار کو سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

کسی کا دبائوقبول نہیں ، الیکشن وقت پرہوں گے،نواز،شہبازملاقات

چندی گڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف ایک نازیبا ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بھی ایک طالبہ نے خود بنائی اور خود ہی ہماچل میں مقیم اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ نہ تو یہ ویڈیو کسی اور نے خفیہ طور پر بنائی اور نہ ہی یونیورسٹی میں خفیہ کیمرے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کو جنسی لذت کے حصول کے لیے ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جب کہ اس کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم ہماچل روانہ ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button