کولمبیا:مٹی کاتودہ مسافر بس پر آگرا،33 افراد ہلاک،7زخمی

کولمبیا میں مٹی کا تودہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک بس پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں موسلا دھار بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے  مطابق تازہ واقعے میں مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں مسافر بردار بس پہاڑی علاقے میں ایک موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک مٹی کا بڑا تودا بس پر گرگیا۔ مٹی کے تودے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بڑی بس کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کریں گے؟

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریسکیو ادارے نے مٹی کے ملبے سے 33 مسافروں کی لاشیں نکالیں اور 7 افراد کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،مٹی کا تودا گرنے سے مسافر بس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔

دوسری جانب ماہرین نے دنیا بھر میں غیر متوقع بارشوں، برف باری اور سیلاب میں اضافے کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نام دیا ہے جس کا شاخسانہ مضر گیسوں کے اخراج اور انسانوں کی ماحول دشمن عادات ہیں۔

Related Articles

Back to top button