وائٹ ہائوس سے غائب اہم دستاویزات ٹرمپ کے گھر سے برآمد

وائٹ ہاؤس سے غائب ہونے والے شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے منسوب ’’محبت نامے‘‘ سمیت اہم خطوط اور دستاویزات سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال عمارت سے برآمد ہوگئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے ہمراہ کئی اہم سرکاری خطوط اور دستاویزات بھی ساتھ لے گئے تھے جو قانونی طور پر نیشنل آرکائیوز میں محفوظ کیے جانے تھے۔

کینیڈا:ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج 10ویں روز میں داخل

ان خطوط میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ہونے والی خط و کتابت بھی شامل ہے جسے ٹرمپ ’محبت نامے‘ کہا کرتے تھے، اسی طرح باراک اوباما کو لکھے گئے خطوط بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی لگژری پراپرٹی سے ملے۔

امریکا کے ادارے نیشنل آرکائیوز کے ملازمین نے جنوری میں ڈبوں میں بند ایسی بہت سی دستاویزات ٹرمپ کی لگژری پراپرٹی سے واپس لائے ہیں اور اب یہ نیشنل آرکائیوز کا حصہ بنیں گی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا ہے کہ 75 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری خطوط اور دستاویزات بری نیت سے نہیں کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button