وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سےبات چیت کےلیےرضامند

وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائےسیاسی امورنعیم الحق نےکہا ہےکہ وزیراعظم اپوزیشن سےبات کرنے کے لیےتیارہیں۔
ایکپروگرام میں گفتگوکرتےہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کینسرکی وجہ سے کئی ماہ سے زیرعلاج تھا تاہم اس ہفتےسے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کے لیےتیارہیں، اگر اپوزیشن کی جانب سے صرف اشارہ ہوجائے تو حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات آئین کے تحت اٹھائیں گے، سیاسی اکابرین جس موضوع پر بھی بات کریں آئین کو ملحوظ رکھیں، وزیراعظم کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں کیوں کہ ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے خدشات بجا ہیں لیکن انہیں بتانا ہے کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر بہت دوستانہ کرنے والے تھے لیکن اپوزیشن کے احتجاج کے باعث وہ دوستانہ تقریر نہ کرسکے، اگروہ کرلیتے تو آج حالات مختلف ہوتےان کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست میں کچھ لواورکچھ دو کا معاملہ رہتا ہے لیکن نوازشریف کے معاملے میں ’لو یا دو‘ کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے حوالے سے سخت مؤقف رکھتے ہیں اور اپنی تقریر میں دوٹوک اعلان کرچکے ہیں کہ جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اورلوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سےجواب لوں گا اس لیے یہ جس بادشاہ سے سفارش کرائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور این آراوکی کوئی چھوٹ نہیں دوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر شی جن پنگ کرپشن کے خلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں اوریہ اسی کا نتیجہ ہے کہ چین نے کرپشن میں ملوث 400 وزراء کو جیل میں بھیجا، کاش میں بھی چینی صدر کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں کیونکہ ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button