بھارت میں 10وزیر، 20 ایم این ایز کرونا کا شکار

بھارت میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، 10 وزرا سمیت 20 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا کے 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1400 سے زائد ہو چکی ہے اور سب سے زیادہ 406 کیسز ریاست مہاراشٹرا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر اور 4 لاکھ 81486 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

کرونا سے مزید 630 افراد متاثر، 2 اموات

مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اجیت پوار کا کہنا ہے کہ ریاست کے 10 وزراء اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button