اوآئی سی کا یاسین ملک کی عمر قید پر اظہار تشویش

اوآئی سی نے انڈیا کی کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمرقید پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُر امن جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہدِ آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

عمران کے جھوٹوں اور کرپشن کا پردہ چاک ہونے والا ہے

تاہم بدھ کے روز یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button