اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق

فلسطین میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اسرائیلی فوج کے مطابق جینن کیمپ میں فوجی کارروائی جاری ہے، جہاں فلسطینی مسلح دھڑے کا مضبوط کنٹرول ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گولیوں سے دیگر پانچ فلسطینی بھی جاں بحق ہوئے ہیں، قتل ہونے والا جوان مبینہ طور پر مسلح تھا اس نے جمعرات کو تل ابیب کے ضلع نائٹ لائف میں 3 افراد سمیت دیگر درجنوں افراد کو زخمی کیا تھا۔
تل ابیب پر حملے کے بعد وزیر اعظم اسرائیل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کو ’مکمل آزادی‘ دی ہے کہ 22 مارچ سے جنم لینے والے تشدد کو روکیں، مسلح ملزم کی جانب سے لوگوں سے بھرے ہوئے بار اور ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی گئی، واقعے کے بعد جائے وقوع پرگفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا، اس جنگ کی کوئی حد ہے نہ ہی ہوگی۔
روس سے تعلقات پر امریکہ کی بھارت کو وارننگ
کارروائی کے دوران 4 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جس کے بعد 29 مارچ کو بینی براک میں ایک اور حملہ کیا گیا تھا،یہ علاقہ تل ابیب کے قریب یہودیوں کا گڑھ ہے، اس حملے میں 2 اسرائیلی شہری، دو یوکرینی اور ایک اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔