بھارت ،بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے62 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

بنگلہ دیش اور بھارت میں مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

تاریخی اقدام، اسلام آباد ہائیکورٹ کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شمال مشرق میں سیلابوں میں پھنسے ہوئے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے اور آئندہ چند روز میں حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بنگلہ دیش سے بارشوں کا سلسلہ اور سیلابی پانی بھارتی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور وہاں بھی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اب تک بھارتی ریاست آسام کے تقریبا تتین ہزار دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button