رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کا صدر منتخب کر لیا گیا

سری لنکا کی پارلیمان نے 6 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے وکرما سنگھے کو صدر منتخب کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔ قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔

تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

خیال رہےکہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اورمظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا گذشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں خوراک، ایند ھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت ہے۔ حالیہ پرتشدد واقعات میں مظاہرین نے نومنتخب صدر اورچھ بار سری لنکا کے وزیراعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے کا آبائی گھر بھی نذر آتش کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button