روسی جنگی بحری جہاز ڈوب گیا، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں یوکرینی صدارتی مشیر اولیکسی آسٹیوویچ نےدعویٰ کیا کہ روسی جنگی بحری جہاز ماسکووا ڈوب گیا ہے۔
آسٹیوویچ نے لکھا کہ ماسکووا کہاں ہے؟ وہ ڈوب چکا ہے۔
ایک ہزار سے زائدیوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، روس کا دعویٰ
یاد رہے کہ جمعرات کو بحیرہ اسود میں موجود روسی میزائل بردار بحری جہاز ماسکووا پر دھماکا ہوا تھا۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم روسی میڈیا کے مطابق دھماکا اس بحری جہاز کے بارود میں ہوا، جس کے نتیجے میں اس بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔ روسی میڈیا نے تاہم دھماکے کی وجوہات نہیں بتائیں تھیں۔