بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں

معروف بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں، ضعیف العمری کی وجہ سے لاحق عوارض میں مبتلا لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سینئر اداکارہ نے 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں کام کیا، وہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، انہوں نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں،

بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا، انہیں دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button