پیٹرول کی قلت پر سری لنکا میں سکول و دفاتر بند

پیٹرول کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ سسٹم بند ہونے سے سری لنکا میں سکول اور دفاتر کو دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، وزارت پبلک ایڈمنسٹریٹر نے تمام محکموں، سرکاری اداروں، اور لوکل کونسلز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے سبب پیر سے اسکیٹلن سروسز (ضروری عملہ بلانا) برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے بلند پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات کی کمی کے سبب انہوں نے دفاتر میں صرف ضروری عملہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے سری لنکا کو کچھ ماہ سے شدید مہنگائی اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے بعد کئی ماہ سے احتجاج بھی جاری ہیں اور بعض اوقات احتجاج تشدد میں بھی تبدیل ہوئے ، مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاسکا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر حکام کی جانب سے جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں، متعدد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے فیول ٹینک بھروانے کے لیے کئی دنوں سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button