دھرمیندر نے بیٹی ایشا کی پیدائش پر پورا ہسپتال بک کیوں کروایا؟

معروف بھارتی اداکار دھرمیندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی سے متعلق ایک اہم واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار دھرمیندر نے اپنی بیٹی ایشا دیول کی پیدائش پر 100 کمروں کا پورا ہسپتال ہی بک کروا لیا تھا۔
اداکار دھرمیندر کے خاندان کے حوالے سے حال ہی میں 42 برس پرانا ایک دلچسپ لیکن تھوڑا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جس پر اس فیملی کے کافی پرستار محظوظ ہوئے تو چند ایک نے ناگواری کا بھی اظہار کیا۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر نے اپنی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول کی پیدائش کے وقت اپنی اہلیہ و معروف ایکٹریس ہیما مالنی کے لیے 100 بستروں پر مشتمل پورا ہسپتال بک کروا لیا تھا۔
بالی ووڈ فلم بینوں میں سے کچھ نے سوشل میڈیا پر ہیما مالنی کے لیے 1981 میں بیٹی پیدا ہونے کے موقع پر ایک پورا ہسپتال بک کروانے پر دھرمیندر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکاروں کی ویٹرن جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں شادی کی تھی۔ اب ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ہیما مالنی کی ایک سہیلی نیتو کوہلی نے پورا ہسپتال ریزرو کروا لینے والے واقعے اور اس کے پیچھے چھپی وجہ سے پردہ اٹھایا ہے۔
نیتو کوہلی نے بتایا کہ کس طرح ہیما مالنی نے ایشا دیول کو خفیہ طور پر جنم دیا تھا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسی کو ہیما کی پیدائش کے بارے میں علم نہ ہو دھرمیندر نے ایک ہسپتال میں تمام 100 کمرے بک کرا لیے تھے، ایشا دیول 2 نومبر 1981 کو پیدا ہوئی تھیں۔
وہ ویڈیو حال ہی میں ریڈ اٹ پر شیئر ہوئی ہے اور اس پر منفی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھ سکے کہ دھرمیندر کو ایشا کی پیدائش کے لیے پورے 100 کمروں کا ہسپتال کیوں بک کرنا پڑا۔
اس ویڈیو میں نیتو کوہلی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ایشا پیدا ہونے والی تھی تو کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہیما حاملہ ہے اس لیے دھرم جی (دھرمیندر) نے ایشا کے لیے پورا ہسپتال بک کروا لیا تھا تاکہ کسی

آرمی ایکٹ کی منظوری میں پی ٹی آئی سینیٹرز کے ’’کردار‘‘ کی تحقیقات کا فیصلہ

کو کان و کان خبر نہ ہو، وہ ڈاکٹر دستور کا نرسنگ ہوم تھا۔

Related Articles

Back to top button