مسکان نے بتا دیا حجاب اسلامی اقدار ہے

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ بھارتی طالبہ نے ثابت کر دیا، حجاب عربی یا ایرانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نےحجاب کے معاملے پر ہندو انتہاپسندوں کو منہ توڑ جواب دینے والی مسلمان لڑکی مسکان خان کے بارے میں ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں حجاب کے لئے مسلمان لڑکیوں کی جدوجہد نے واضح کر دیا، یہ عربی، ایرانی،مصری یا پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔

’’مسکان‘‘ بارش کا پہلا قطرہ ثابت، بھارتی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

سیکولر ممالک میں مسلمان خواتین حجاب کا مختلف انداز میں دفاع کر رہی ہیں، نائب ترجمان طالبان حکومت انعام اللہ سمنگانی نے مسکان خان کی تصویر بھی شئیرکرائی اور ہیش ٹیگ مسکان بھی استعمال کیا۔

Related Articles

Back to top button