امریکہ کی بھی بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

امریکہ نے بھی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے نبی کریم ؐ کی شان میں دیئے جانیوالےگستاخانہ بیانات کی مذمت کر دی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس،30 روزمیں فیصلہ سنانے حکم کالعدم قرار

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے، خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نےبی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی۔

انکا کہنا تھاہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کےدوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بات چیت کی ہے۔

نیڈپرائس نے کہاہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی، پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button