عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تاحال ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، امیر جماعت اسلامی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے اب تک پی ٹی آئی کے چیئرمین پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی؟

انہوں نے کہا کہ 8 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کی ترجیح عام آدمی نہیں ہے، اس وقت ملک میں افراتفری اور انتشار کی خطرناک کیفیت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا ایجنڈا ایک ہے، پی ٹی آئی نے چار سال میں صرف انڈے اور مرغی کے کاروبار کا نسخہ دیا جبکہ پی ڈی ایم حکومت کو 6 ماہ ہوگئے لیکن انہوں نے بھی ایک کام تک نہیں کیا۔

پی ڈی ایم پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست نے ملک تباہ کیا ہے، سیلاب متاثرین کے لئے بھی حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button