شام جانیوالے روسی طیاروں کیلئے ترک فضائی حدود بند

ترکی نے شام جانے والے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی نے شام جانے والے روسی سویلین اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ یہ اعلان ترکی کی جانب سے اب تک کے سخت ترین ردعمل میں سے ایک ہے۔

یوکرائن کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں

یاد ہے کہ نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں اور اس نے یوکرین جنگ کے بعد بھی روس کے خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ ابھی تک روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ شامی خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button