امریکہ کا افغانستان کےزلزلہ زدگان کیلئے امدا د کا اعلان

افغانستان میں دل دہلا دینے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے امریکا نے 55 ملین ڈالر کا اعلان کردیا ہے۔

بین لاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی اب تک 77 کروڑ سے زائد ڈالرز کی مدد کی جا چکی ہے، امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امداد طالبان حکومت کو نہیں دیں گے بلکہ افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائیں گے ۔

اٹارنی جنرل جیالے خاندان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا کیسے بنا؟

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی سامان میں پینے کا صاف پانی، متوازن غذا اور صفائی ستھرائی کے لیے استعمال ہونے والی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بات واضح رہے کہ پچھلے ہفتے افغانستان میں آنے والے خوفناک زلزلے میں بہت سی جانیں ضائع ہوئیں، 6.5 شدت کے زلزلے میں ساڑھے گیارہ سو افراد جاں بحق اور 1600 زخمی جب کہ لاکھوں لاپتہ ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button