امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

امریکہ صدر جوبائیڈن کو کورونا کا شکار ہوگئے، وائرس کی تشخیص کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر بہت معمولی علامات محسوس کر رہے تھے جس پر انہوں نے اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو کورونا مثبت آیا۔

 

پنجاب کے ضمنی الیکشن PTI کے لیے ایک بڑا چیلنج

رپورٹ کے مطابق پریس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ الگ تھلگ رہتے ہوئے بھی اپنی تمام ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button