امریکہ:ٹیکساس میں ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔

قومی اسمبلی کے بعدپنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرک کا ائیرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button