10 سال سے بڑے بچوں کےلیے سکیورٹی فیچرز کے حامل ”ب فارم“ متعارف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کےلیے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بچوں کےیہ نئے ”ب فارم“ خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ہوں گے،بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنادیا گیاہے۔

نئے ’’ب فارم‘‘ کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائےگا،یہ ”ب فارم“ محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے جاری کیےجائیں گے۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہےکہ اس سے بچوں کی شناختی معلومات کے غلط استعمال کو روکنےمیں مدد ملےگی اور جعلی شناختی کارڈز اور غیرقانونی پاسپورٹ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

محسن نقوی نے کہاکہ نیا ب فارم انسانی اسمگلنگ جیسےجرم کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کےلیے اعزاز ہے : اسحٰق ڈار

ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق 10 سے 18 سال کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی،اس کےلیے بچوں کےساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بچےکا یوسی سے جاری برتھ سرٹیفکیٹ لانا ہوگا،کم عمر بچوں کے نئے پاسپورٹ کی درخواست کےلیے نیا ”ب فارم“ لازمی ہوگا، اگلے مراحل میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

Back to top button