ایران نے اسرائیل پر جدید ’سیجل‘ میزائل داغ دیے

آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت ایران نے اسرائیل پر 11 ویں بار میزائل اور ڈرون داغ دیے،جس میں پہلی بار جدید سیجل میزائل کا استعمال کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیےگئے ہیں،جو انتہائی بلندی پر سفر کرکے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔
ایران نے دعوی کیاہے کہ اس کی جانب سے فائر کیےگئے ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایاہے۔ ایران کی جانب سے میزائل فائر ہونے اور اسرائیلی حدود میں ڈرون و راکٹ داخل ہونےپر سائرن بھی بجائےگئے۔
ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کےلیے اسرائیل کا دفاعی نظام ایکٹیو ہوا تاہم جدید میزائلوں کی وجہ سےیہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنےمیں ناکام رہا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران اور دیگر ایرانی علاقوں میں فضائی حملوں کا دعویٰ کرتےہوئے بتایا ہےکہ اب ہم میزائل سسٹم اور انہیں ذخیرہ کرنےوالے مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے کہاکہ آج رات تین مراحل میں حملے کیےگئے اور اس کے دوران اہم عسکری تنصیب سنٹری فیوجز کو نشانہ بنایاگیا۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہےکہا تہران میں ہونےوالے حملے کے دوران ایران کے ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملایا اور مداخلت کرکے میزائلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر ختم کر دیا۔