ایران نے اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر میزائل داغ دیے

 آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے اور ڈرون حملے کیے جن سے فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایاگیا۔

ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں کی بارش کر دی،اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں میزائل گرنے سےشدید نقصان ہوا ہے،کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ اسرائیلی فوج نے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو ایرانی میزائل روکنےمیں ناکامی کی وجہ قرار دےدیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہےکہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائےگی۔

کونسل نے کہاکہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانےکی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری،متناسب اور پہلے سےطے شدہ طریقہ کے مطابق ہوگا۔

کونسل نے کہاکہ ایران کا عزم ہےکہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں مربوط انداز سے شامل مغربی قوتوں بلخصوص امریکا کےخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرےگا۔

 گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کیا،ایرانی بیلسٹک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں واقع سورو کا اسپتال کو نشانہ بنایا،130 سے زائد افراد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو گئی،سجیل میزائلوں کی گرج سے صیہونی فوج پر ہیبت طاری ہو گئی،اسرائیلی خوف و ہراس کا شکار،زیر زمین شیلٹرز میں جا گھسے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ اہداف پر حملے جاری رہیں گے،صیہونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں، ایرانی حملوں میں اب تک 27 اسرائیلی ہلاک،600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے ایرانی صوبے لورستان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کےمطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی،اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑےپیمانے پر آگ لگ گئی۔

چینی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تجاویز پیش کردیں

میڈیا کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے سے بیرشیبہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کےقریب گرا،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Back to top button