ایرانی وزیر خارجہ کا اسحٰق ڈار سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پر بات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیاکہ دونوں فریق صورت حال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا
خیال رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔