ایرانی وزیر خارجہ کی اگلے ہفتے امریکا سے مذاکرات کی تردید

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے دوبارہ مذاکرات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مذاکرات کی میز اسرائیل نے الٹا دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ واضح کردوں نئے مذاکرات شروع کرنے کےلیے کوئی معاہدہ،انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی،مذاکرات شروع کرنے کےلیے کوئی منصوبہ طے نہیں کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے مذاکرات کی میز اسرائیل نے الٹا دی ہے، جائزہ لے رہے ہیں امریکا سے سفارت کاری ملکی مفاد میں ہے یا نہیں۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کا امکان

یاد رہے کہ نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ ایران اسرائیل تنازع اب ختم ہوچکا ہے،اب دونوں تھک چکے ہیں،دونوں جنگ کے خاتمے سے بہت مطمئن ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی اور معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں،میرے لیے معاہدہ ضروری نہیں، انہوں نے جنگ لڑ لی، اب واپس اپنی دنیا میں جارہے ہیں،مجھے فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔

Back to top button