بارشوں کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہتر ہونےلگی ہے،جس کےبعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) نے پنجاب اور سندھ کےلیے پانی کی فراہمی بڑھادی ہے ۔
ارسا ترجمان کےمطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔
ارسا ترجمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اور خیبرپختونخوا کو 1900 کیوسک ہےجب کہ خریف کےلیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہوکر 27 فیصد پر آگیا ہے۔
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا میانوالی میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہےکہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کرسکتا ہے،نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔
وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہاکہ چولستان میں بننے والی نہر پر اعتراض اٹھایا جارہا ہے حالانکہ پہلے سے موجود فارمولا کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائےگا البتہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔