اسلام آباد ہائی کورٹ : سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اسٹیشن حملہ کیس میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی ) سے جاری وارنٹ معطل کردیے جب کہ عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت کی،جس میں وکیل سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے استفسار کیاکہ الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیاہے؟

اس پر سلمان اکرم راجہ نے بتایاکہ الزام ہےکہ کسی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوگیا ہے اور میں اس میں شامل تھا۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ تو آپ ایسے نہ کریں نہ پھر،آپ کو پتہ ہے نہ آپ کے بارےمیں کہا جاتا ہے آپ بولتے بہت ہیں۔

اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں پہلے گرفتار ہوچکا ہوں،پیشی کے باوجود وارنٹ جاری ہونا حیران کن ہے،میرے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے،یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہاکہ یہ تو واقعی سنجیدہ معاملہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں روٹین میں ریگولر کورٹ میں پیش ہوتاہوں۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے صغریٰ بی بی کیس کا حوالہ دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ آفس اعتراض دور کرکے کل رکھ لیتے ہیں۔

اس پر سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرسوں رکھ لیں کل اڈیالہ جیل جاناہے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہاکہ پرسوں رکھ لیتے ہیں۔

 سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ ایف آئی آر میں 100 لوگوں کا نام لکھ دیا ہےکہ ان کا اتا پتہ معلوم نہیں،ابھی کہہ رہے تھے تفتیش کررہے ہیں جن کا اتا پتہ نہیں ان کے وارنٹ جاری کررہے ہیں۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کےلیے ملتوی کر دی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا شدید احتجاج ، نعرے بازی

یاد رہےکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیےتھے جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے معطل کردیا ہے۔

Back to top button