اسلام آباد ہائی کورٹ : توشہ خانہ ٹو کیس مزید انکوائری کا کیس قرار

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلےمیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دےدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وجوہات پرمشتمل 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلےمیں لکھاکہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں،رولز کےمطابق تحفے کی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جاسکتی تھی،جب تحفہ جمع نہ کرانےپر کارروائی ہوہی نہیں سکتی تو یہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔

عدالتی فیصلے کےمطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ پر سعودی ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکا الزام ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کریمنل کارروائی شروع کی گئی، پراسکیوٹر کےمطابق تحفہ جمع نہ کرواکر عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پروسیجر کی خلاف ورزی کی،پراسکیوٹر کےمطابق تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرواکر کرمنل بریچ آف ٹرسٹ کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان اور اہلیہ پر پریشر ڈال کر تحفے کی قیمت کم لگوانےکا بھی الزام ہے،الزام ہےکہ جیولری سیٹ کم قیمت لگوا کر لینےسے قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ کا نقصان پہنچایاگیا، ایف آئی اے چالان کےمطابق تحفے کی رسید کےساتھ ساتھ تحفہ جمع کرانا بھی لازم تھا۔

شراب برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کیس : علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

فیصلے میں کہاگیا ہےکہ  2018 کے توشہ خانہ رولز کےمطابق تحفہ نہیں بلکہ صرف رسید جمع کرانا لازم تھی،اس بات سے انکار نہیں کیاگیا عمران خان نے بذریعہ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری رسید توشہ خانہ میں جمع کرائی،بادی النظر میں تحفہ جمع نہ کرائے جانے پر کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی تھی۔

ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہاکہ اس معاملے سے نکلنے کےلیے 2023 میں کابینہ ڈویژن نے آفس میمورینڈم میں ترمیم کی،  آفس میمورینڈم میں ترمیم کرکے رسید کی جگہ تحفہ جمع نہ کرانےپر کارروائی کا لکھا گیا۔

یاد رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتےہوئے انہیں رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نامزد ہیں۔

Back to top button