اسرائیل غزہ میں جنگ نہیں نسل کشی کررہا ہے : پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی روکنے کےلیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کررہا ہے وہ جنگ نہیں، بےدخلی،نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بیان دیتےہوئے کہاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ کی صورت حال پر فلسطینی مسئلے پر بیان میں کہاکہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کررہا ہے وہ جنگ نہیں، بےدخلی،نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے،شہریوں پر اندھا دھند بمباری اور بنیادی ڈھانچےکی منظم تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں،یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں جن کا مقصد ایک پوری قوم کو ان کےوطن سے مٹاناہے۔
عاصم افتخار نے کہاکہ عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کےلیے متحد ہو،تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑےہیں،کیا یہ کونسل اپنی ذمے داری نبھائےگی یا المیے سے منہ موڑ لےگی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید،انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عالمگیر احترام کے دفاع اور اسے برقرار رکھنے کےلیے متحد ہوجائے۔

انہوں نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کےلیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا اور اس اقدام کو ایک اخلاقی ضرورت قراردیا،جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی کو یقینی بناسکے۔

سلامتی کونسل فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔کونسل طبی ڈھانچےکو نشانہ بنانے اور دیگر جنگی جرائم کی آزاد تحقیقات کرائے۔

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم ہو چکے : بیرسٹر گوہر

واضح رہےکہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کےطور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہو چکا۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنےکی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگایا تھا۔

Back to top button