اسرائیل کا ایران سے جنگ بندی کا باضابطہ اعلان

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی پیشکش سے متفق ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ’’ آپریشن رائزنگ لائن ‘‘ میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہےکہ اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرتا ہے،تاہم اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو بھرپور طاقت سے رد عمل دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
اسرائیل اور ایران میں مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا:ٹرمپ کا دعویٰ
اسرائیل نے جنگ بندی کےبعد اپنی فضائی حدود کھولنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کےمطابق ایران کی جانب سے حملے رکنے کے بعد فضائی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔