موساد کمانڈوز نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا : اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اسرائیل کے حملوں کو کامیاب بنانے میں ان کی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز نے اہم کردار ادا کیا۔

ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر پہلے ایرانی سرزمین پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔اسرائیلی فوج کےمطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنےوالے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیرمؤثر کرنے کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور دارالحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیرمعمولی اقدام ہے۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق ایران پر ہونےوالا اسرائیلی حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتےہوئے بتایاکہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملوے سے کچھ دیر قبل فعال کیاگیا۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اس بیس سے اڑنےوالے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کےلیے تیار ایرانی میزائیلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

موساد کے اس خفیہ آپریشن کےلیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیاتھا، ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کر دیا جس کےبعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق موساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ائیر کرافٹ تنصیبات  کو بھی نشانہ بنایا۔

خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے:اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہےکہ موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی طویل عرصے سے کی جا رہی تھی اور اس کےلیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیاگیا تھا۔

Back to top button