اداکارہ جویریہ کی سعود سے شادی کا اصل مخالف کون تھا؟

اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی بہت مشکل سے ہوئی کیونکہ لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے، یہاں تک کے اخبارات میں ہماری شادی ختم ہونے کی خبریں بھی شائع ہو چکی تھیں۔جویریہ اور سعود نے 2005 میں شادی کی تھی اور انہیں رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہو چکی ہیں، اداکار سعود نے حال ہی میں ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’ بے بی باجی’ میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کے ساتھ کام کیا تھا، ڈرامے میں سعود کے کردار کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا، جوڑے نے حال ہی میں ’ دی ٹاک ٹاک شو’ میں شرکت کی جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، شادی اور کرئیر سے متعلق انکشافات کیے، جویریہ نے اپنا کیرئیر 1995 میں جبکہ سعود قاسمی نے 1993 میں ٹی وی ڈراما گناہ سے آغاز کیا تھا۔سعود قاسمی نے انکشاف کیا کہ ان کی جویریہ سے ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی اور پہلی نظر میں انہیں پسند کرلیا اور اگلے دن جویریہ کے گھر رشتہ لینے پہنچ گئے، جویریہ کے گھر رشتہ لینے کے لیے امجد صابری، شان شاہد، افضال خان (رینبو)، معمر رانا بھی ساتھ گئے تھے۔اسی پر جویریہ نے کہا کہ ’سعود جب میرے گھر رشتہ لائے تو اچھا لگ رہا تھا کیونکہ جب آپ کی زندگی ٹھہری ہوئی ہوتی ہے اور اچانک اس میں کوئی بدلاؤ آتا ہے اور وہ بدلاؤ اچھا لگتا ہے، مجھے خوشی محسوس ہوئی تھی لیکن ایک ڈر بھی تھا کیونکہ فکر تھی کہ سعود کیسے ہوں گے، ماضی میں کتنی لڑکیوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہوں گے۔اس دوران جوڑے نے انکشاف کیا کہ سعود کی جانب سے رشتہ لینے کے بعد لوگوں نے بہت کوشش کی کہ ان کی شادی نہ ہو۔سعود نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی تقریبات 21 روز تک جاری رہی تھیں، شادی کی تقریبات کا آغاز محفل تلاوت سے ہوا پھر نعت خوانی پھر قوالی کی تقریبات پھر عمر شریف نائٹ اور اسی طرح کی دیگر تقریبات شامل تھیں۔اس کے علاوہ پروگرام کے دوران سعود نے کہا کہ انہیں بالی وڈ کی 2،3 فلموں میں کام کرنے کی آفرز آچکی ہیں، ایک فلم کے سیٹ پر اداکار علی خان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا انہیں بھی اس فلم میں کام کی پیشکش ہوئی جو مجھے بھی آفر کی گئی، یہ ایک بڑے بھارتی ڈائرکٹر کی فلم ہے، سعود نے بتایا کہ مجھے بھارت سے تو متعدد آفرز ملتی ہیں لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔قبل ازیں جویریہ نے انکشاف کیا تھا کہ سعود سے رشتہ طے ہونے کے بعد ان کے گھر ایک اداکارہ آئیں، جنہوں نے ان کی والدہ کو بتایا کہ سعود نے پہلے بھی شادی کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے، سعود نے انہیں بتایا کہ اسی اداکارہ نے انہیں یہ جھوٹ بولا ہے کہ جویریہ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں، وہ اداکارہ پھر ان کی شادی میں بھی شریک ہوئیں اور ان کی تمام

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کون کونسی سہولیات ملیں گی؟

خوشیوں میں پیش پیش رہیں۔

Back to top button