صوابی جلسے میں کون کتنے لوگ لایا ؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کرلی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عوام کے شرکت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائےکہ 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا،اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا،کسی کو معافی نہیں ہو گی۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کاکہنا تھاکہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں،بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم پی ٹی آئی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا،ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنےبندے لےکر جلسے میں آیا۔
وکلا تنظیموں نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی حمایت کا اعلان کردیا
جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدور کےپاس جمع کروائیں،رپورٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جائیں جب کہ میں خود بھی رپورٹس شیئر کروں گا،تمام رپورٹس عمران خان کو دی جائیں گی،پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونےدوں گا۔